جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ سردی کیوں لگتی ہے ؟ بالآخر سائنسدانوں نے جواب تلاش کر لیا

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق دفاتر میں مرد اور عورت درج حرارت کو مختلف طور پر محسوس کرتے ہیں۔کرس سٹوکل واکر نے اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا وجہ ہے کہ مرد اور خواتین مختلف درجہ حرارت کو آرام دہ تصور کرتے ہیں

۔یہ تحقیق نیدرلینڈ کے دو سائنسدانوں نے کی ہے۔یہ تحقیق طویل عرصے سے پو چھے جانے والے اس سوال کا جواب دیتی ہے کہ کیوں گرمیوں کے آتے ہی دفاتر میں کیوں کچھ مرد ایئر کنڈیشنر کے قریب بیٹھنا پسند کرتے ہیں جبکہ حواتین سویٹر پہن لیتی ہیں۔تحقیق کے مطابق خواتین سردی کو زیادہ جلدی محسوس کرتی ہیں۔تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں ڈھائی ڈگری سینٹی گریڈ کم درج حرارت میں، جو 24 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے، زیادہ آرام محسوس کرتی ہیں۔وارک میڈیکل سکول کے پروفیسر پال تھورنالی کے مطابق خواتین اور مردوں میں اوسط میٹابولک ریٹ اور جسم کے درج حرارت میں فرق ہی شاید وہ وجہ ہے جو ان کے آرام کے لیے موافق ماحول کے درجہ حرارت کے فرق کو ظاہر کرتی ہے۔میٹا بولزم جسم میں توانائی، بشمول حرارت کی پیداوار اور نمو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آرام کی حالت میں خواتین کا اوسط میٹابولک ریٹ مردوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔تھورنالی کے مطابق میٹابولک ریٹ کا تعلق جسم میں چربی والے حصوں کا کم ہونا بھی ہے اور کیونکہ مردوں کے جسم میں خواتین کے مقابلے میں چربی والے حصے کم ہوتے ہیں اس وجہ سے مردوں کا میٹابولک ریٹ زیادہ ہوتا ہے۔تھورنالی نے جسم کے حصوں میں جلد، ہڈیاں اور پٹھے شامل کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جسم کے اہم اعضا جگر، دماغ، پٹھے، گردے اور دل کو سب سے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔خواتین کے مقابلے میں مردوں کا زیادہ وزن بھی ان کے جسم کا درج حرارت بڑھانے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ خواتین کے مقابلے میں اتنی جلدی سردی محسوس نہیں کرتے۔اسی وجہ سے شدید گرمیوں میں ان کے اندر گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوتی ہے کیونکہ ان کے جسم کا میٹابولک ریٹ ان کے جسم کا درج حرارت بڑھا دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…