جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

حکومت ڈوب رہی ہے ،تنکے کا سہارا لے رہی ہے ، خواجہ آصف کی ان ہائوس تبدیلی کے آپشن کی تصدیق

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ڈوب رہی ہے اور تنکے کا سہارا لے رہی ہے ،حکومت خاتمے کا وقت قریب ہے وہ سمجھ رہے ہیں اس طرح ان کی بچت ہوجائے گی ،عدالتی معاملے پر پیشینگوئی نہیں کرسکتے ،شہباز شریف کے خلاف کارروائی حکومت کا خود کو بچانے کیلئے

آخری قدم ہوگا ،منی بجٹ کو آسانی سے پاس ہونے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف کی میڈیا سے بات چیت کے دور ان صحافی نے سوال کیاکہ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے؟۔ خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت ڈوب رہی ہے اور تنکے کا سہارا لے رہی ہے ،حکومت خاتمے کا وقت قریب ہے وہ سمجھ رہے ہیں اس طرح ان کی بچت ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی معاملے پر پیشینگوئی نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف کارروائی حکومت کا خود کو بچانے کیلئے آخری قدم ہوگا ،ان ریکارڈز ہے وزیراعظم کو بھی معلوم تھا نواز شریف بیمار تھے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے خود بورڈ بنایا اور بیان بھی دئیے کہ نواز شریف واقعی بیمار ہیں ،وزیراعظم نے اپنے ڈاکٹر بھیج کر اپنی تسلی اور تصدیق بھی کی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے اپنی تمام تسلی کرنے کے بعد نواز شریف باہر جانے کی اجازت دی ۔انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کا علاج جاری ہے علاج ہونے میں وقت لگتا ہے ،حکومت اس معاملے کو چیلینج کرنا چاہتی ہے تو بخوشی کرے کوئی قدغن نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کو آسانی سے پاس ہونے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی کی زندگی میں بلا واسطہ ٹیکسز کاسیلاب آچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ کی آمد سے قبل ہے لوگوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بچوں کے دودھ اور ڈبل روٹی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور ٹیکسز میں اضافہ کردیا ہے ،عووام پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے اور کرپشن نہیں رکی ۔ انہوںنے کہاکہ چند ماہ پہلے یوریا کی کو برآمد کرنی کی بات کررہے تھے ،سمگلنگ شروع ہوگئی یوریا کی سمگلنگ کے پیچھے بھی حکومت کی نااہلی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے تصدیق کردی ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی جماعتوں کے قائدین ان ہاؤس تبدیلی پر فیصلہ کریں گے ،آئینی طریقہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ قائم رہے اور ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اعتماد کھو چکی ہے پارلیمنٹ کے اندر ہی تبدیلی لائی جائے ،کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن موجود ہے ،پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں مثالی اتحاد ہے ،ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق جلد متفقہ فیصلہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ میں پونے دو ماہ باقی ہیں مل کر بھی کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…