جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

لڑائی میں ایک مرتبہ محمد آصف کو بلّا مارا جو مجھے دو بار مارنا چاہیے تھا، شعیب اختر کا انکشاف

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ لڑائی میں ایک مرتبہ محمد آصف کو بلّا مارا جو مجھے دو بار مارنا چاہیے تھا۔شعیب اختر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے 14 سالہ کیرئیر میں میری صرف دو دفعہ لڑائی ہوئی

، ایک بار آصف سے جب میں نے اسے ایک بلا مارا جو کہ اسے دو بار مارنا چاہیے تھا۔2007 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ڈریسنگ روم میں شعیب اختر اور محمد آصف کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر غصے میں آکر شعیب نے آصف کو بلا دے مارا تھا اور اس کے نتیجے میں محمد آصف زخمی ہوئے تھے تاہم دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تھی۔دوران گفتگو شعیب نے میزبان کے سوال پر اپنی بال سے زخمی ہوجانے والے کھلاڑیوں سے متعلق بھی بتایا، انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں 31 کھلاڑیوں کو اپنی بال سے زخمی کیا اور 40 فرسٹ کلاس کرکٹر بھی ان کی گیند سے زخمی ہوئے۔سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ بال سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد انٹرنیشنل ریٹنگ میں بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…