جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

گندم کی فصل کیلئے یوریا 1768 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 3500 روپے تک فی بوری بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں، ملک بھر میں یوریا کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے، گندم کی فصل کو پانی دینے کے لئے یوریا 1768 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 3500 روپے تک فی بوری بلیک مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہے،پنجاب میں کسانوں کو ڈپٹی کمشنر سے سفارش کے بعد بھی

ایک شناختی کارڈ پر فی ایکڑ یوریا کی ایک بوری سرکاری قیمت کے بجائے 2700 روپے تک کی مل رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان پوری دنیا میں یوریا فروخت کرتا تھا اور آج ملک میں یوریا ڈھونڈنا پڑرہی ہے،اگر ملک بھر میں برسات سے قبل کاشت کاروں کو یوریا میسر آجاتی تو فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوتا۔پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف 21 جنوری سے ریلیاں نکالے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے کسان یکجہتی احتجاج میں ملک بھر کے کسان نکلیں گے اور حکومت سے اپنے مطالبات منوائیں گے۔عمران خان نے ایک زرعی ملک کے زراعت کے شعبے کو تباہ کرکے معاشی دہشت گردی کی ہے جسے کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔گندم کی بوائی کے سیزن سے ڈی اے پی کھاد 4600 روپے کے بجائے 10 ہزار روپے فی بوری تک فروخت ہورہی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں ڈی اے پی کھاد کی فی بوری 3500 روپے تک کی تھی۔پنجاب میں کسانوں کو نہری پانی نہیں مل رہا، ٹیوب ویل چلائیں تو 600 روپے فی گھنٹہ خرچے کے بعد سرکاری قیمت پر گندم کی فروخت ممکن نہیں ہوگی۔سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے 1950 روپے کے مقابلے میں گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے رکھی۔انہوںنے کہاکہ ڈیزل، بجلی اور کیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی ایکڑ لاگت بڑھ گئی ہے، پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔عمران خان نے جرمنی اور جاپان کا بارڈر ملایا اور ان کے ایک کھلاڑی نے سندھ افغانستان کا بارڈر ملا کر یوریا کی اسمگلنگ کا مضحکہ خیز بیان دیا،ابھی 20 دن بعد مکئی کی کاشت شروع ہوجائے گی، اگر اسی طرح یوریا، نائٹروفاس اور ڈی اے پی کھاد دستیاب نہ ہوئی تو ملک میں غذائی بحران آجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…