اسلام آبا(آن لائن)تحصیل مری میں برفانی سیزن میں محکمہ ہائی وے کے پاس سڑکیں کلیئر کرنے کیلئے دستیاب16مشینوں کو چلانے کیلئے صرف ایک آپریٹر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔باقی مشینیں گریسرز ، چوکیدارز،ورک ٹیکر ،ٹائم کیپر ،بیچو مین کلی،ریک کلی اور فٹر کلیز کے حوالے کی گئی ہیں ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائی وے کے سب ڈویژن مری میں برفانی سیزن میں
سڑکیں صاف رکھنے کیلئے اربوں روپے مالیت کی خرید کی جانے والے 16مشینوں کو آپریٹ کرنے کیلئے صرف ایک آپریٹر دستیاب ہے ۔باقی تمام مشینری نان پروفیشنلز کے حوالے کی گئی ہیں ۔آن لائن کو دستیاب مصدقہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے سب ڈویژن مری کے پاس اس وقت کواساکی کی 6،کیس لوڈر4جبکہ روبیلہ کی 6مشینیں موجود ہیں ۔کواساکی ون کو محمد یعقوب نامی شخص چلا تا ہے جو بطور گریسر بھرتی ہوا ہے ۔کے ٹو کو محمد گلنیاز نامی گریسر چلاتا ہے ،کے تھری اشفاق حسین شاہ نامی ریک کلی کے حوالے کی گئی ہے،کے فور محمد اعجاز عباسی نامی گریسر چلاتا ہے،کے فائیو گل محمد نامی گریسر جبکہ کے سکس مظہر اقبال نامی گریسر کے حوالے کی گئی ہے ۔کیس لورڈ کی دستیاب چار مشینوں میں سے سی ون محمد علی نامی گریس ،سی ٹو عبد الحمید نامی آپریٹر،سی تھری اذکار احمد ستی نامی ٹائم کیپر جبکہ سی فور مقصود احمد نامی فٹر کیلی کے حوالے کی گئی ہے ۔اسی طرح روبیلا بلوور مشینیں جن میںروبیلا313 فیصل عظیم جو عہدے کے لحاظ سے بیچو مین ہے کے حوالے ہے ،روبیلا314محمود حسین چوکیدار،روبیلا315ممتاز عباسی روک ٹیکر،روبیلا316محمد گل عباس گریسر روبیلا 317سجاد علی شاہ گریسرکے حوالے ہیں ۔اسی طرح روبیلا 318عبد الحمید نامی آپریٹر کے حوالے ہے جو محکمہ کا اکلوتا آپریٹر ہے جو سی ٹو کے ساتھ ساتھ روبیلا318بھی آپریٹ کرتا ہے۔علاوہ ازیں محکمہ کی طرف سے تین ماہ کے بافانی سیزن کیلئے ڈیلی ویجز کی بھرتی کردہ100کی فوج بھی صرف کاغذوں کی حد تک موجود ہے مذکورہ ڈیلی ویجرز میں اکثریت سفارشی لوگوں کی ہے جو گھر بیٹھے تین ماہ تنخواہیں وصول کرتے ہیں ۔مذکورہ ڈیلی ویجر کی سہولت کیلئے دستانے شوز ہیلمٹ لکڑیاں اور کوٹ بھی صرففائلوںکی حد تک خرید کئے گئے ہیں جبکہ فیلڈ میں جب بندے ہی موجود نہیں تو ان کے لئے خرید کئے گئے سامان کی ماجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ۔آن لائن کی طرف سے معاملہ پر موقف جاننے کیلئے محکمہ ہائی وے سب ڈویژن مری کی ایس ڈی او مشینری عزا صالح سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈھٹائی سے اقرار کیا کہ واقعی ان کے پاس مشین آپریٹ صرف ہی ہے لیکن باقی سب کی بھی ٹریننگ ہو چکی ہے ۔اس سوال پر کہ محکمہ ہائی وے کی طرف سے رواں برفانی سیزن میں 100ڈیلی ویجر بھرتی کئے جانے تھے ان کا کیا ہوا اور طوفان والی رات وہ فیلڈ میں موجود کیوںنہیں تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 60ڈیلی ویجر بھرتی کرنے کا بجٹ تھا اور ہم نے رواں برس60بندہ ہی بھرتی کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائی وے پٹرول کی مد میں کسی کو قرض دار نہ ہے ۔