کراچی (این این آئی)کراچی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔بلال غفار نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرا یا، انہوں نے کہاکہ لوکل باڈیز الیکشن کی بھرپور تیاری کرنی ہے۔صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے کہا کہ قیادت کی جانب
سے نئی ذمے داریاں دی گئی ہیں، نئی ذمہ داریوں کے بعد پرانی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔بلال غفار نے کہاکہ پی پی اور نون لیگ میں صرف خاندانی سیاست ہوتی ہے۔صدر پی ٹی آئی کراچی نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ بل کے حوالے سے پورے صوبے میں احتجاج کرنے جارہے ہیں۔