لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو( نیب)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو درخواست دیدی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو خط نیب کی جانب سے لکھا گیا ، نیب نے 31دسمبر کو برطانوی حکومت کو درخواست جمع کرائی۔سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سیکنڈل میں نیب کو مطلوب ہیں اور عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔