لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتہ میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم جنوری کے آخری ہفتہ میں پنجاب میں داخل ہو گا جو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا باعث بنے گا جس سے
دھند میں اضافے کے ساتھ ساتھ درجہ خرارت میں کمی واقع ہوگی اور سردی میں اضافہ ہو گا جبکہ گزشتہ روز شہر کا موسم خشک اور سرد رہا شہر میں دھوپ کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم سرد رہا، دن کے وقت شہر کا درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کے وقت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔