اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیراعظم سے متعلق اپنے بیان میں کہاہے کہ تم وزیراعظم ہوکر بھی صرف مہرے ہوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ انتخاب کبھی اْس سے جیت نہیں سکے
اور دھرنوں سے ہلا نہیں سکے۔انہوں نے کہا کہ نااہل کروایا تو لاکھوں دن رات ہمراہ ہولئے، صدارت چھینی تو تاحیات قائد کا مرتبہ ملا۔ن لیگی سینئر رہنما نے کہاکہ زندگی چھیننے کی سازش کی تو ردعمل سے اپنی ہی جان نکل گئی۔انہوںنے کہا کہ تم وزیر اعظم ہوکر بھی صرف مہرے ہو، وہ قیدی اور جلاوطنی میں بھی تاریخ ساز ہے۔