بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر پیر نعیم الدین سیالوی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے این اے 92 سرگودھا کے ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ پیر نعیم الدین سیالوی پی پی پی میں شامل ہوگئے ۔منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری اور آستانہ عالیہ سیال کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد

مرحوم پیر نصیر الدین سیالوی کے صاحبزادے پیر نعیم الدین سیالوی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔پیر نظام الدین سیالوی کے بھائی صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔صدر آصف علی زرداری سے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کی ملاقات کے موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکریٹری حسن مرتضی موجود تھے جبکہ پی پی پی سرگودھا کے ڈویژنل صدر تسنیم قریشی، ضلعی صدر نعمان موہوٹہ، سٹی جنرل سیکریٹری میاں جاوید امجد اور حمید درانی بھی شریک ہوئے ۔ بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی کے این اے 92 سرگودھا میں ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ پیر نعیم الدین سیالوی نے ملاقات کی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آستانہ عالیہ سیال کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم پیر نصیر الدین سیالوی کے صاحبزادے اور پیر نظام الدین سیالوی کے بھائی پیر نعیم الدین سیالوی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر روایتی مفلر پہنایا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر نعیم الدین سیالوی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ،23 جنوری کو سیال شریف میں بلاول بھٹو زرداری کا استقبالیہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ خوشی کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کامیابی کی جانب گامزن ہے اور لوگ جوک درجوک پیپلزپارٹی کی طرف آ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری اس چیز کی متقاضی ہے کہ پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنا ہے ،پیپلزپارٹی اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے ،پاکستان کی خدمت کا سفر اکٹھے پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے تھلے شروع کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 23 جنوری کو پیر نعیم سیالوی بلاول بھٹو کو مدعو کرکے جلسہ کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں

۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو یقین ہے کہ ریلف پیپلزپارٹی ہی دے گی ۔ انہوںنے کہاکہ لوگ سمجھتے ہیں کلپاکستان کو بہتر مستقبل کے لیے پیپلزپارٹی کو مطبوط کرنا ہے۔پیر نعیم سیالوی نے کہاکہ غربت بے روزگاری کو پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے ،23 جنوری کو بلاول بھٹو زرداری کو ویلکم کہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری میدان عمل ہیں ،ہم نے بلدیات کی بھی تیاری کرنی ہے ،پنجاب میں آرڈینس کے

بجائے ایکٹ لیکر آئیں تاکہ سندھ طرز کا بلدیات انتظام لایا جائے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ لانگ مارچ بھرپور اور تاریخی ہوگا ،ہم خیال جماعتوں کو لانگ مارچ اور کسان مارچ میں شمولیت کے لیے کمیٹیاں بنا کر دعور دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم نے مارچ میں لانگ مارچ کا اعلان کیا،ہم عوام کو حکومت کے رحم وکرم پر چھوڑ نہیں سکتے اس لیے پہلے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…