مری میں ملزمان سڑک پر برف بکھیر کر لوگوں کو کس طرح پھنسا رہے تھے ؟ مقدمہ درج ،حیران کن انکشاف 

11  جنوری‬‮  2022

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)مری میں سڑک پر برف بکھیر کر سیاحوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ ملزمان سڑک پر برف بکھیر کر گاڑیوں کو پھنسانے اور پھر مدد کیلئے پیسے لیتے تھے ، ملزمان سیاحوں سے چار سے پانچ ہزار روپے

وصول کر رہے تھے ۔مقدمہ تھانہ مری پولیس نے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا ہے ۔مقدمے میں کہا گیاہے کہ نامعلوم ملزمان مری میں سفر کرنے والوں کیلئے رکاوٹ پیدا کر رہے تھے ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو ز میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ برف میں پھنس جانے والی گاڑیوں کو نکالنے کیلئے چند سو میٹر کا علاقہ گزارنے کیلئے ٹائروں پر چین لگانے کا 5 ہزار روپے تک وصول کیا جاتا رہا ۔دوسری جانب مری سانحہ پر راولپنڈی کے تھانہ سول لائین میں اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی سی او، سی ٹی او اور 1122 کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار شہناز بیگم نے کہاکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔ درخواست میں کہاگیاکہ اموات انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوئی، مقدمہ درج کرکے کروائی کی جائے تاکے ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…