جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عصمت کی پراسرار موت ٗ زیر حراست نکاح خواں کے اہم انکشافات

datetime 11  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو(این این آئی)دادو کی رہائشی اورمیڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر عصمت کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، مرکزی ملزم شمن سولنگی کی گرفتاری کے لئے دادو میں چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ زیر حراست نکاح خواں نے بھی اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق نکاح نامے پر دستخط کرنے والے زیر حراست مولوی محمد ادریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مسجد میں تھا جب

شمن سولنگی ساتھی سمیت آیا اور اس نے نکاح کے کاغذات پر دستخط کرائے اور چلا گیا۔نکاح خوان کے مطابق اس وقت لڑکی موجود نہیں تھی، نکاح نہیں پڑھایا،نہ کچھ خبر ہے۔ایس ایس پی دادو اعجاز شیخ کے مطابق میڈیکل کی طالبہ ذہنی دبائو اور بلیک میلنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہوئی ، عصمت کا نکاح نہیں ہوا تھا، جس گواہ کا نام ہے وہ بھی زیر تفتیش ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم شمن سولنگی کی گرفتاری کے لئے جامشورو اور لاڑکانہ میں بھی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جبکہ ڈاکٹر عصمت کے لیب ٹاپ اور موبائل فون کا فرانزک کرایا جائیگا، پولیس اور تفتیشی اہلکاروں کو امید ہے کہ اس سے کیس سلجھانے میں مدد ملے گی ۔ڈاکٹر عصمت کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق موت سینے پر انتہائی قریب سے گولی لگنے کے 10 منٹ بعد ہوئی ہے۔ڈاکٹر عصمت کے گھر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عصمت اور شمن سولنگی کے خاندان ایک ہی محلہ میں رہتے ہیں، شمن سولنگی کی دو بیویاں اور 8 بچے ہیں جبکہ ڈاکٹر عصمت اور شمن سولنگی کی بیٹی بچپن میں ساتھ پڑھتے تھے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو سے ڈاکٹر عصمت کی پراسرار خودکشی کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، دونوں پولیس افسران 13 جنوری کو ذاتی حیثیت میں کراچی بینچ میں پیش ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…