بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

مصروف شاہراہ پر سمندری شیر کی آمد شہریوں نے ہمدردی کی مثال قائم کردی

datetime 10  جنوری‬‮  2022 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکی شہریوں نے مصروف شاہراہ پر بھٹکنے والے سمندری شیر کو تیز رفتار ٹریفک سے بچاکر انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آئے واقعے کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے

وائرل ہورہی ہے، جس میں دو ڈرائیوروں کو مصروف ہائی وے پر ٹریفک کنٹرول کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ سمندری شیر کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔سمندری شیر کی مدد کرنے والے ایک ڈرائیور کو میڈیا کو بتایا کہ وہ کیلیفورنیا کی مصروف شاہراہ پر سفر کررہا تھا کہ اچانک انہوں نے سڑک پر عجیب سی چیز دیکھی۔امریکی شہری نے کہا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کہ سمندری شیر اتنی مصروف شاہراہ پر کیسے پہنچ گیا۔امریکی شہریوں نے گاڑیاں روک کر سمندری شیر کو سڑک پار کروائی اور ٹریفک کو کنٹرول کیا تاکہ سمندری مخلوق کو کوئی اذیت نہ پہنچے۔سڑک پار ہونے کے بعد جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے سمندری شیر کو ریسکیو کرکے بحفاظت سمندر میں چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ سمندری شیر کی معصومیت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ سمندری مخلوق گہرے زخم دے سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…