جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سیاحت بڑھ گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی مری میں ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے مری میں ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاحت بڑھ گئی ہے، انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے،نئے ہوٹلز کی تعمیر کے ساتھ پرانے سٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے۔ وزیراعظم

کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ترجمانوں کو آگاہ کیا۔ شوکت ترین نے بتایاکہ مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔اجلاس میں سانحہ مری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔ وزیر اعظم نے استفار کیاکہ کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء ضلعی انتظامیہ کے حق میں بول پڑے۔ وفاقی زیر داخلہ نے کہاکہ پوری صورتحال کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے بہترین کام کیا، شام پانچ بجے ہی مری جانے والے راستے بند کردئیے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ حالات پولیس کے کنٹرول سے باہر تھے، رینجرز طلب کرنا پڑی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ دور میں سیاحت ایک نئی حقیقت ہے، سیاحت بڑھ گئی ہے، انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے ہوٹلز کی تعمیر کے ساتھ پرانے سٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بڑھتے ہوئے سیاحوں کو معیاری رہائش کی فراہمی ایک چیلنج ہے۔وزیراعظم نے ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…