مری کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہوئی ٗ مری میں اموات پر شعیب اختر کا بھی اظہار افسوس

9  جنوری‬‮  2022

راولپنڈی ٗ لاہور ٗ کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سیاحتی مقام مری کے برفانی طوفان میں 22 افراد کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ مری کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز دیکھ کر بہت

دکھ اور تکلیف ہوئی۔شعیب اختر نے کہا کہ اللّٰہ عوام کی حفاظت فرمائے، جبکہ حکومت اس موقع پر متاثرہ افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ اللّٰہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے۔علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن نے سانحہ مری پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سانحہ مری میں انتقال کرنیوالوں کی ویڈیوز شیئر کرنا بند کی جائیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں انتقال کرجانے والے افراد کی میت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کریں۔حسن علی نے کہا کہ مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جا سکتا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں ضائع کیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔واضح رہے کہ ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 22 زندگیاں نگل لیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…