اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات جانے والے 36مسافر کورونا زدہ نکلے روانگی منسوخ، قرنطینہ مرکز پہنچا دیا گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ عرب امارات جانے والے 36مسافر کورونا زدہ نکلے، مذکورہ مسافروں کی روانگی منسوخ کرکے ان کو فوری طور پر قرنطینہ مرکز پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری

ہے اس سلسلے میں ملک میں آنے اور جانے والوں کے طبی معائنے اور ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی سے دبئی جانے والے 36مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیاہے۔مسافر مختلف پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے ان مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کراچی جناح ایئرپورٹ پرمتحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو پرواز کی روانگی سے4گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کئے گئے تھے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں مجموعی طور 36مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ تمام مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی، مثبت آنے والے مسافر قرنطینہ کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلی اور وزیر صحت سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے پھیلائو میں شدت آگئی ہے اور کراچی میں کورونا کی شرح 11فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…