ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

700 گاڑیاں نکال لی گئیں مزید کتنی پھنسی ہیں ؟ شیخ رشید مانیٹرنگ کرنے خود مری پہنچ گئے

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مری (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں نہیں جانے دیں گے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہاکہ لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل رہے ہیں اور بچے بھی ان کے ساتھ ہیں، لوگ سیلفیاں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد ریسٹ ہاؤسز میں مفت میں رہ سکتے ہیں،

لوگ مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید لوگ مری جانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کونہیں جانے دیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریباً 200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں جلد نکال دیاجائیگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دو ہیلی کاپٹر تیار ہیں مگر موسم ایسا ہے اس میں ہیلی کاپٹرکا رسک نہیں لیا جاسکتا۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لئے مری پہنچ گئے۔ ہفتہ کو رشید احمد مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لئے مری پہنچے۔انہوں نے بتایاکہ برفباری کی وجہ سے 16 سے 19 سیاحوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے مری میں سیاحوں کے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں برفباری نے نالائق حکومت کو بے نقاب کردیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نااہل وزیر اعلیٰ سے مری بھی سنبھالا نہیں جا رہا ہے ۔شازیہ مری نے

مری میں سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات پر اظہار تشویش کیا ہے ،برف باری کے دوران ملک بھر سے لوگ تفریح کیلئے مری آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مری کوئی ناگا پربت نہیں ہے کہ حکومت بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، حکومت کی نالائقی کی وجہہ سے سیاحوں کی اموات ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…