جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کو دبئی ایکسپو میں‘انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی ایوارڈ’سے نوازا جائے گا

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کو دبئی ایکسپو میں انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، تقریب اتوار کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات کے اعتراف میں دبئی کے ولی عہدمحمدبن راشد المکتوم

کی جانب سے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ سینوازاجائے گا، تقریب اتوار کو دبئی ایکسپو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ہوگی۔یاد رہے نومبر 2021 میں وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے شعبے میں خدمات اور کاوشوں کے اعتراف میں انٹرنیشنل سپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ جیتا تھا۔وزیر اعظم نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ جیتا۔عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا تھا، جہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔خیال رہے عمران خان نے 21 سال کے شاندار کرکٹ کیریئر میں پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے، انہوں نے 362 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میں 3,807 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 182 اور 3,709 رنز بنائے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…