جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے جھوٹے اِن کاؤنٹر کیے، الزام پاکستان پر لگایا، ترجمان پاک فوج

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر بابر افتخار نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے انکاؤنٹر کیے، الزام پاکستان پر لگایا۔ پریس کانفرنس کے دور ان انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہوا ہے،

یہ اندرونی طور پر انتہا پسندی کی طرف گامزن ہے، بھارت ایل او سی پر بسنے والے بے گناہ لوگوں کو شہید کر چکا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ڈی جی ایم اوز کے فروری کے رابطے کے سبب پورا سال ایل او سی پرامن رہی، بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ ہٹانا ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کیرن ویلی میں ایک جھوٹا مقابلہ کیا گیا، حال ہی میں بھارتی فوج نے وادی نیلم کے سامنے ایک جعلی انکاؤنٹر کیا، بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹرز کا الزام پاکستان پر لگا دیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت پہلے بھی کئی بے گناہ لوگوں کو شہید کر چکا ہے، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مستند سیاسی قیادت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اب ناصرف بھارت بلکہ کشمیری قیادت اور دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، کشمیر کا بدترین محاصرہ جاری ہے، بھارتی فوج دہشت گردی کے نام پر کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے ڈیفنس کے بجٹ کا کوئی میچ نہیں، ہر طرح کے بیرونی اوراندورنی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…