منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کامیاب جوانوں میں 29 ارب مالیت سے زائد قرضے تقسیم ٗ عثمان ڈار نے ملتان کے جوان کی کہانی ٹوئٹ کر دی

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں کاروبار ی قرضہ جات کی تقسیم میں مزید تیزی آگئی ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 29 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگی ،معاونِ خصوصی برائے اْمورِ نوجوانان عثمان ڈار نے قرض حاصل کرنے والے ملتان سے تعلق رکھنے والے جوان کی کہانی ٹویٹ کردی۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے جوان سعید احمد نےقرض

کی رقم سے موبائل فونزکا کام شروع کیا ۔ سعید احمد نے کہاکہ پہلے ملازمت کرتا تھا اور اپنا کاروبار شروع کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا۔ سعید احمد نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام قرضہ سکیم کے تحت نیشنل بنک آف پاکستان سے 3 میلین کا قرضہ منظور ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان، کامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم اور نیشنل بنک کا شکر گزار ہوں کیونکہ ان کی بدولت میرا خواب پورا ہوا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں،ہزاروں نوجوان اس پروگرام کے تحت قرضے حاصل کرکے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ عثمان ڈارنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہر مہینے دو سے تین ارب روپے مالیت کے قرضے منظور کیے جارہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ دو سال کے دورانیہ میں 29 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے کاروباری قرضوں کی تقسیم بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں 4 ارب مالیت سے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید اور روایتی شعبوں میں تکنیکی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے ابتک مجموعی طور پر 34 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ بیس ہزار خاندان کامیاب ہوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…