اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خون کے آنسو رونے والی لڑکی کا پول کھل گیا بکرے کا خون آنکھوں اور گالوں پر لگاکر لڑکی کیااپیل کرتی کہ راتوں رات لاکھوں روپیہ اسکے اکاؤنٹ میں آجاتا؟ اقرارالحسن نے ڈرامہ بے نقاب کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خون کے آنسو رونے والی لڑکی یاسمین کا پول کھل گیا،اقرار الحسن کے مطابق لڑکی بکرے کی کلیجی کا خون گالوں پر لگا کر خون کے آنسو دکھاتی تھی۔لڑکی اور اس کی والدہ شہناز اختر کی جانب سے خون کے آنسو کی بیماری کا بتا کر لوگوں سے عطیات مانگے جاتے تھے، اتنا ہی

نہیں سرعام کی ٹیم سرعام بھی دھوکا کھاچکی تھی،خاتون اور اس کی بیٹی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون کو کہہ رہا ہے کہ ہم آپ کی ڈونر سے بات کروائیں گے، میں 25 لاکھ کی امداد آپ کو کرواؤں گا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص خاتون کو کہہ رہا ہے کہ 25 لاکھ کے علاوہ جو آمدنی ہوگی اس میں آپ ہم سے کیا تعاون کریں گی اس پر لڑکی کی والدہ کہتی ہیں میں آپ کو آدھے پیسے دوں گی،خاتون کہتی ہیں ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے اس کے پاس ہیں میں آپ سے ڈیل کررہی ہوں کہ آدھے آدھے پیسے کرلیں گے۔خون کے آنسوؤں کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی لڑکی ہر تھوڑے عرصے بعد ویڈیو بنا کر عوام سے مدد مانگتی تھی اور لوگ ترس کھا کر دھوکے میں آجاتے تھے، لڑکی کی ماں کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئیں، ہر ویڈیو کے بعد لوگ لاکھوں روپے عطیات بھجواتے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…