منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد نبوی میں آب زم زم سینی ٹائزڈ کولروں میں پیش کیا جاتا ہے،انتظامیہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی)آب زمزم مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ با برکت پانی شمار ہوتا ہے۔ مسجد نبوی میں یہ پانی سینی ٹائزڈ کولروں میں پیش کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عربوں نے قدیم زمانے سے ہی زمزم کو خصوصی توجہ دی۔ یہ پانی نسل در نسل معتمرین اور

بیت اللہ کے زائرین کو پیش کیا جاتا رہا۔سعودی عرب کے قیام کے بعد اس کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور سے لے کر موجودہ خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور تک مملکت حجاج ، معتمرین اور مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت کے سلسلے میں کوشاں رہتی ہے اور ان کے لیے آب زمزم بھی پیش کرتی ہے۔آب زمزم پیش کرنے والے ادارے کوسقیا زمزم کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی انتظامیہ مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کو 24 گھنٹے آب زمزم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل رہتی ہے۔سقیا کی انتظامیہ مضبوط کولروں اور ایک بار استعمال میں آنے والے پیکٹوں کے ذریعے آب زمزم پیش کرتی ہے۔ اسی طرح کمر پر معلق کیے جانے والے کولروں اور ٹھنڈے پانی کے لیے فواروں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس عمل کی نگرانی خصوصی تربیت کے حامل افراد کرتے ہیں۔سقیا کی انتظامیہ روزانہ آب زمزم کے 30 ہزار سے زیادہ پیک تقیسم کرتی ہے۔ زمین پر نصب کولروں کی تعداد 8 ہزار ہے۔ مسجد نبوی کے صحنوں میں پانی کے 1200 فوارے دستیاب ہیں جہاں چوبیس گھنٹے آب زمزم کی فراہمی جاری رہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…