جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بابراعظم کا ایک اور اعزاز، آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ایوارڈ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے دوران ٹیسٹ ، ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ بہترین کارکردگی

دکھانے والے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا  اعلان کیا جاتا ہے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ ، ٹی ٹوینٹی کے بعد اب سال 2021 کے دوران مینز ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔بابر اعظم کے علاوہ بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، افریقی بیٹسمین جانے من ملان، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے ناموں کو نامزد کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے سال 2021 کے دوران 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 2 سنچریوں کی بدولت 67.50 کی اوسط سے 405 رنز اسکور کیے بنائے۔شکیب الحسن نے ایک سال کے دوران 9 میچز کھیلے جن میں انہوں نے دو نصف سنچریوں کی مدد سے 277 رنز اور بحیثیت بولر 17 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے آئی سی سی کی جانب سے مینز اور ویمنرز کھلاڑیوں کے لیے ہر سال تیرہ مختلف کیٹگریز کے ایوارڈز کا اعلان کیا جاتا ہے، جس میں سے ابتدائی سات کی نامزدگیوں کا اعلان 28 سے 31 دسمبر کے درمیان ہوتا، جس پر شائقین کو بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹنگ کا حق دیا جاتا ہے۔فاتح کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ووٹنگ اکیڈمی کا پینل جنوری کے دوسرے ہفتے میں کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…