پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سال 2022ء پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کیلئے اچھی خبر لائے گا ، آئی جی پنجاب نے خوشخبری سنادی

datetime 29  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم، صحت اوربہترین ویلفیئرمحکمے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر اقدامات کئے جائیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کو ہدایت کی کہ پولیس شہداء، بیواؤں سمیت دیگر مسائل کے شکار ملازمین کے لیے جامع پیکج تشکیل دیا جائے۔

رائو سردار علی خان نے کہاکہ جونیئر رینک ملازمین اور اہلکاروں کو انتظامی، مالی و ذاتی مسائل کے متعلق ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے وظائف اور بچیوں کی شادی کے حوالے سے خصوصی مالی معاونت دی جائے گی اوردوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین اور شہداء کے بچے اور بچیوں کے لیے ویلفیئر کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ رائو سردار علی خان نے کہاکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سمیت دیگر مالی معاونت کے تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور جو افسران دفتری کاروائی میں تاخیر کا سبب بنیں ان سے جواب طلبی کی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ عوام کی جان وما ل کے تحفظ کے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسرا ن وا ہلکار محکمے کے قیمتی اثاثہ ہیں لہذاتمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز ملازمین کے ویلفیئر کے مسائل اپنی نگرانی میں حل کروائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس فورس کی ویلفیئر سے متعلقہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ آئی جی پنجاب نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے کانسٹیبلری اور دیگر سٹاف پنجاب پولیس کا اصل چہرہ ہیں جن کی مناسب ویلفیئر کارکردگی میں بہتری کا باعث بنے گی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ علالت کے شکار پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کے قیام کے حوالے سے پلاننگ کو جلد مکمل کیا جائے ۔ رائو سردار علی خان نے کہاکہ علاج کی سہولیات کی فراہمی سے فورس اور ان کے اہل خانہ کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو گا اور وہ غیر ضروری پریشانیوں

سے بالاتر ہوکر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر توجہ مرکوز کرسکیںگے۔آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کو ہدایت کی کہ فورس کی ویلفیئر کیلئے مختص تمام فنڈز کو اہلکارں بالخصوس جونیئر رینک ملازمین کی دیکھ بھال پر خرچ کیا جائے اور ویلفیئر اقدامات کی تفصیلی رپورٹس ماہانہ بنیادوں پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سمیت دیگر برانچوں کے سربراہان بھی موجو دتھے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…