اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے منی بجٹ لانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے قرض اور سود واپس کرنے کیلئے انہی سے قرض لینے پڑتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اراکین سے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کر ہمیں غلام قوم بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے قرض اور سود واپس کرنے کیلئے انہی سے قرض لینے پڑتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں منی بجٹ پر کھل کر بات ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ پر گفتگو کی تھی، انہوں نے بتایا کہ فنانس ترمیمی بل تیار ہے۔