بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کی سمت سے ہوائیں چلنے کے نتیجے میں اگلے 3 روز کے دوران صبح و رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں خنک موسم برقرار رہے گا، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے28 ڈگری کے درمیان رہنیکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بیشتر وقت بلوچستان کی شمال، شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، شام کو مختصروقت کے لیے سمندری ہوائیں بھی فعال ہونیکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمیاتی لحاظ سے کسی غیرمعمولی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور رواں ماہ کے دوران بارش کا امکان نہیں تاہم کبھی کبھار موسم جزوی ابرآلود ہوسکتا ہے اور صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔مزید بتایا گیا کہ جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، دیہی سندھ کے علاقے موہنجودڑو میں سب سے کم درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…