جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستانی محنت کشوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے، اٹلی نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں مجموعی طور پر 10ہزار 500کا کوٹہ مختص کر دیا۔ترجمان وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے مطابق خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستانی ورکرز کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے ہیں اور اٹلی نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں مجموعی طور پر 10ہزار 500کا کوٹہ مختص کیا ہے، جو پاکستانی محنت کشوں کیلئے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ترجمان نے کہاکہ اٹلی کی جانب سے پاکستان کو آئندہ 3سال کیلئے نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے، جس کے تحت اگلے 3برس میں ہر سال 3500پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کیلئے جائیں گے۔ اس میں ہر سال 1500سیزنل اور 2000نان سیزنل ورکرز شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی خصوصی درخواست پر اٹلی نے پاکستان کیلئے یہ کوٹہ مختص کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو شپ بریکنگ، ہاسپٹیلیٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں نوکریوں کا کوٹہ دیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند ورکرز خدمات انجام دیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی ورکرز کے لیے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اور کاشتکاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے نوکریوں میں باقاعدہ کوٹہ الاٹ کیا ہے، جسے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے اٹلی کی جانب سے کوٹہ مختص کرنے کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل محنت کے بعد پاکستانی ورک فورس کیلئے روزگار کے دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔چوہدری سالک حسین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے لیے یورپین لیبر مارکیٹ میں نئے مواقع کی تلاش میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اوورسیز پاکستانیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جلد ہی یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…