کوئٹہ /پشین(این این آئی)صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلی فضاء میں گزارے ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک اور بلیلی، جبکہ پشین کے علاقے خانو زئی میں میں زلزلے کے
جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے۔آنے والے زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ شب صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع سوات، شانگلہ، مانسہرہ، تور غر اور بٹگرام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔