جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

جائیداد کے تنازعہ پر بدبخت بیٹے نے باپ اور سوتیلے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)جائیداد کے تنازعہ پر بدبخت بیٹے نے باپ اور سوتیلے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ساندل بارپولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہپستال منتقل کرکے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 30ج ب کے

رہائشی 65سالہ صدیق ولد لال دین نے دوشادیاں کررکھی تھیں اور وہ جائیداد دونوں بیویوں کے بچوں میں تقسیم کرنا چاہتا تھا جس پر ملزم عامر سہیل کا جائیداد کی تقسیم کے بارے میں باپ اور سوتیلے بھائی 45سالہ عمران فاروق سے جھگڑا ہوگیا گزشتہ شام باپ بیٹے میں تلخ کلامی ہوئی تو بدبخت بیٹے عامر سہیل نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سگے باپ صدیق اور سوتیلے بھائی عمران فاروق کو لہولہان کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو صدیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارچکا تھا تاہم عمران فاروق کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ بھی آتے ہی دم توڑگیا پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کردی ۔سی پی او غلام مبشر میکن نے دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹائون ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…