کراچی/لاہور(این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا، گزشتہ روز عابد علی کے دل کی دو رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا ،ڈاکٹرز نے ایسی حالت میں ان کے کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دیا تھا۔پی سی بی کے مطابق عابد علی کے دل میں گزشتہ
روز بھی اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، ان کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ڈاکٹرز نے کہا کہ عابد علی 2 ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور دو ماہ بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج عابد علی کے مزید علاج کے لیے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ سے رابطہ کیا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عابد علی کی صحت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ عابد علی کے دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے اور وہ مستقل شفایاب ہورہے ہیں۔پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم عابد علی کے مزید علاج کیلئے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ سے رابطہ کررہی ہے، عابد علی کی حالت مستحکم ہے۔گزشتہ روز پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سینٹرل پنجاب کے اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں خیبر پختون خوا کے خلاف میچ میں 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انھوں نے سینے میں
تکلیف کی شکایت کی تھی۔.پی سی بی کے مطابق کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں اکیوٹ کورونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کر دی ہے.پی سی بی کے مطابق مکمل علاج کے لیے پی سی بی ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اور اس وقت عابد علی کی حالت بہتر ہے۔