ا سلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کو بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دینے کے لیے 2018 میں دائر پٹیشن اور 2019 میں نااہلی پٹیشن واپس لینے کی
متفرق درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ (آج) منگل کو سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست (آج) منگل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا، وہ صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔