دنیا غیرمستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی،آرمی چیف

  ہفتہ‬‮ 18 دسمبر‬‮ 2021  |  22:51

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔آرمی چیف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی جوسپر ویک نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی تباہی کا خطرہ ٹالنے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان عالمی علاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎