بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

او آئی سی وزراء خارجہ کا غیر معمولی اجلاس ٗ اسلام آباد میں تیاریاں مکمل

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے سلسلے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تیاریاں مکمل ہو گئیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاہراہوں کو رنگ برنگی قمقموں اور خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا ،گرین بیلٹس موسمی پھولوں کے رنگ

بکھیر نے لگے ،سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ،ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا ، عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوںگی۔تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزراء خارجہ کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو برقی قمقموں اور بینرز سے سجائے گئے ہیں ، شہریوں نے بھی مہمانوں کیلئے ہونے والی سجاوٹ اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،اجلاس کے لیے سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی، ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا جب کے عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوںگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان، 41 سال کے بعد 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، مقصد، لاکھوں افغانوں کو درپیش انسانی بحران کے تدارک اور ان کی معاونت کی جانب عالمی برادری کی توجہ لانا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…