آزاد کشمیر کے گائوں میں برف پر بیٹھ کر بچوں کے تعلیم حاصل کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں

16  دسمبر‬‮  2021

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے ایک گائوں میں برف پر بیٹھ کر بچوں کے تعلیم حاصل کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں ، یہ بہادر بچے آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے ایک گائوں ڈوبہ بھیڈی کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیں، جو اتنے سخت موسم میں بھی دل لگاکر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق

آزاد کشمیر، ضلع حویلی کے نوجوان امجد بخاری نے بتایا کہ یہ ان کے گائوں کے ایک اسکول کی تصاویر ہیں جہاں بچے شدید برفباری کے موسم میں بھی بڑی ہی محنت اور جانفشانی کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔مقامی نوجوان نے بتایا کہ آزاد کشمیر کا ضلع حویلی جس کے تین اطراف لائن آف کنٹرول موجود ہے، اس ضلع میں شرح خواندگی 80 فیصد سے زائد ہے جبکہ ضلع کا ایک گائوں جبی سیداں، 1970 سے پاکستان کا 100 فیصد تعلیم یافتہ گائوں چلا آرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس گائوں کے تقریباً ہر گھر میں پی ایچ ڈی اسکالرز ہیں، مگر اسی ضلع کی ایک یونین کونسل ڈوبہ بھیڈی بھی ہے جو بہت زیادہ مسائل کی شکار یونین کونسل ہے، مگر یہاں کے تعلیمی اداروں میں موجود بچے کسی بھی مشکلات کی پرواہ کیے بغیر دل و جان سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔مقامی نوجوان نے بتایا کہ اس یونین کونسل کو ان دنوں شدید برفباری کا سامنا ہے، تاہم یہاں تعلیمی ادارے تاحال کھلے ہیں، بچے برف پر بیٹھ کر شدید سردی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔امجد بخاری نے بتایا کہ ایل او سی پر واقع یہ کونسل ہر وقت بھارتی گولہ باری کا نشانہ بھی رہتی ہے، اس ساری صورتحال میں برف پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے یہ بچے بھی جانبازوں سے کم نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…