کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا،
بابر اعظم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نہ چل سکے وہ 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان نے 38 رنز بنائے اور وہ اسمتھ کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے دس رنز بنائے اور وہ حسین کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی نے 31 رنز بنائے اور وہ اسمتھ کی گیند پر بروکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز صرف ایک رنز بنا سکے۔ آصف علی نے نو رنز بنائے اور وہ شیفرڈ کی گیند پر پاول کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے، پاکستان کے افتخار احمد 32 رنز پر تھامس کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ شاداب خان نے 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، محمد وسیم پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 173 کا ہدف دے دیا۔