لاہور (آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تھرڈ ڈویژن ڈگری ہولڈرز پر بطور اساتذہ بھرتی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے بنائی گئی نئی پالیسی کے تحت تھرڈ ڈویژن تعلیمی سرٹیفکیٹ رکھنے والے طلبا و طالبات بطور اساتذہ بھرتی نہیں ہو سکیں گے۔ بھرتی کی نئی پالیسی کے مطابق تھرڈ ڈویژن پاس طلباء و طالبات بالخصوص انجینئرنگ، کامرس اور بزنس میں بطور استاد بھرتی نہیں ہوسکیں گے۔ تاہم بھرتی کے اہل امیدواروں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔