بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حلیم عادل اور ارباب غلام رحیم میں تلخ کلامی،عمران اسماعیل کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے، اجلاس کی اندرونی کہانی

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حلیم عادل اور ارباب غلام رحیم میں تلخ کلامی، وزیراعظم کو مداخلت کر نا پڑی، اجلاس میں ارباب غلام رحیم نے عمران اسماعیل کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔گورنر ہاؤس میں سندھ کے معاملات پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے مختصر دورہ کراچی میں گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سندھ ارباب غلام رحیم شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارباب غلام رحیم نے گورنر سندھ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دئیے اور کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہورہی ہیں، گورنر سندھ اپنا کردار ادا نہیں کرتے۔ ارباب رحیم کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے سوال کیا تو گورنر سندھ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو آگے کردیا۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے ارباب غلام رحیم کے الزامات کو رد کردیا اور کہا کہ ارباب غلام رحیم معاون خصوصی ہونے اور مراعات کے مزے لے رہے ہیں، یہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں انہیں سندھ کے معاملات کا علم نہیں اس کے بعد حلیم عادل شیخ اور ارباب غلام رحیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور وزیر اعظم عمران خان کو ماحول بہتر کرنے کیلئے مداخلت کرنا پڑی۔ اجلاس کے بعد گورنرسندھ سمیت سب کو باہربھیج دیا گیا اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سے وزیراعظم نے اکیلے میں گفتگو کی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…