لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 12 لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں مقدمات کے التواء کا شکار ہونے کی وجہ ماتحت عدالتوں میں ججوں کی کمی بتائی جاتی ہے اس کے باوجود کے نیا سال آنے سے قبل لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 20 سے زائد جج ریٹائرڈ ہو جائیں گے حکومت نے مطلوبہ ججوں کی مقدار کو پورا کرنے کے لئے تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے مزید مقدمات کے التواء کا شکار ہونے کا امکان ہے۔