ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا رانا شمیم کیخلاف اچانک ایسا اقدام کہ سابق چیف جج کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کی ہے ،رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جس کے لئے اجلاس ہوگا،نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے، اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت

کمپنی کی مشہوری کیلئے دیاہے،پی ڈی ایم تاریخ بدلے ،نئے ڈی جی آئی ایس آئی بہترین صلاحیتیوں کے مالک ہیں، پاک فوج میں صلاحیت کی کمی نہیں۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے، بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے، ایف آئی اے سے کہا ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے۔ انہوںنے کہاکہ رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کے لئے اجلاس ہوگا۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے، اور اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کریں تو ہم کاغذات ان کے گھر تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی احتجاج کی تاریخ بدلے، اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئے دیاہے،اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سیناراض ہیں، دنیا بھر میں اوورسیز

پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے، 191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں، پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع ہونے جا رہا ہے، خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے، ڈالر کا بحران پیدا کرنیوالی انٹرنیشنل لابی ہے، ملک میں بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف

سخت کارروائی کریں گے، بڑی بڑی کمپنیاں غریبوں کا خون چوستی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہماری خاص توجہ ہے، اور مزید زور دینا ہے، چمن اور طور خم بارڈر پرمعاملات ٹھیک چل رہے ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی بہترین صلاحیتیوں کے مالک ہیں، پاک فوج میں صلاحیت کی کمی نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…