منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اومی کرون کا خطرہ ٗ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آنیوالوں پر مکمل پابندی عائد

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلائو کے مدنظر کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگاتے ہوئے فہرست میں مزید 8 ممالک شامل کر دیئے، پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔این سی

او سی نے کورونا وائرس کی نئی قسیم اومی کرون کے پھیلائوکے باعث کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی۔ کیٹگری سی کے ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنیٰ کیلئے قائم خصوصی کمیٹی سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ کیٹیگری سی ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں،سلووینہ، ویتنام، پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا بھی کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازم ہوگی، پاکستان کا سفر کرنے والے 6 سال سے زائد عمر کے کے افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق کم المدتی ویزے پر کیٹیگری سی ممالک جانے والے پاکستانی شہریوں اور ان ممالک سے بے دخل کئے جانے والے افراد کو استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ کے بغیر واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ ویزا یا اماراتی آئی ڈی کی مدت ختم ہونے اور غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پاکستان آمد کیلئے ضروری ویکسی نیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کسی بیماری میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین اور جزوی ویکسین لگوانے والوں کو بھی لازمی ویکسینیشن سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…