جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر ڈپازٹ کے طور پر دیدیئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب نے تین ارب ڈالر ڈپازٹ کے طور پر دیدیئے ہیں، میں سعودی شہزادہ محمد سلمان کا اس خیر سگالی پر شکریہ ادا

کرتا ہوں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں پر تشویش ہے جون 2021 میں گردشی قرضہ 2280 ارب روپے تھا،گردشی قرضہ بڑھ کر 2419 ارب روپے ہوگیا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ جون سے اکتوبر تک گردشی قرضوں میں 139 ارب روپے کا اضافہ ہوا،صرف گردشی قرضوں کی مد میں ماہانہ 34ارب سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہیاگست 2018 میں جب سلیکٹڈ حکومت آئی تو گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا،انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے گردشی قرضوں میں 110 فیصد اضافہ کیا ہے،انہوں نے بجلی کے نرخوں میں 52فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے،بجلی نرخوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضہ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے، انہوں نے انتخابی منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کو بے نقاب ہونے میں صرف 3 سال لگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…