جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے تمام ممالک کو اومی کرون کیلئے تیار رہنا چاہیے،عالمی ادارہ صحت

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو اومی کرون کے لیے تیار رہنا چاہیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہیکہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے جتنا موجودہ صورتحال میں رپورٹ

نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں لہٰذا تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کرونا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ایمرجنسی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سفری پابندیاں صرف اور صرف وائرس کے دیگر ممالک میں پھیلنے کو تاخیر کا شکار کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت بڑے پیمانے پر اومی کرون پر ریسرچ کررہا ہے لیکن اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ جن ممالک میں یہ وائرس پھیلا ہے اس میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی، بڑے اجتماعات اور ویکسی نیشن اس صورتحال میں بہت اہم ہے۔دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے سوئس انٹرنیشنل اسکول میں اومی کرون کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد ہزاروں طلبہ اور اسکول اسٹاف کو قرنطینہ کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جن دو افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی وہ حال ہی میں جنوبی افریقہ کے واپس آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…