جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ پر گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ کے ذریعے گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ کے ذریعے گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت سے آنے والی گندم واہگہ بارڈر کے راستے سے ہوکر تورخم جائے گی، بھارت سے 50 ہزار ٹن گندم اور ادویات افغانستان جائیں گی۔گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش سیاست کی نذر نہ کرے۔ پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے، جس نے گندم کی ترسیل و تقسیم پر آمادگی ظاہر کی ہے، بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں کے ذریعے گندم وہاں لے جا سکتا ہے، پاکستانی پیشکش پر بھارت نے تاحال عالمی ادارہ خوراک سے رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان بھارتی ٹرکوں کو اپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان نے افغان ٹرکوں کے استعمال کا بھارتی مطالبہ بھی مسترد کردیا تھا۔واضح رہے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارتی پروپیگنڈاجاری ہے، وہ اپنے ٹرکوں میں اپنے ڈرائیوروں کے ساتھ گندم بھجوانے پر بضد ہے۔ اس نے موقف اختیار کیا ہے بھارتی ٹرک اور عملے پر حملے ہوءَے تو ذمہ دار پاکستان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…