واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ناسا کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایفل ٹاور سے بھی بڑا شہابیہ زمین کے مدار میں داخل ہو گا، امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق آئند ہ چند روز میں ایک ہزار فٹ کا شہابیہ زمینی مدار کے اندر 4.6 ملین میل تک آئے گا لیکن اس سے زمین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ناسا کے ماہرین کے مطابق اس شہابیہ کا حجم ایفل ٹاور سے بڑا اور فٹ بال کے تین میدانوں کے برابر ہے۔