عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ ا?رگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ کیلئے بدستور خطرہ ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت

نے ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی پابندیوں میں توسیع کی سفارش بھی کی۔ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہنگامی پولیو کمیٹی کا 30واں اجلاس 9 نومبر کو ہوا، چین، افغانستان، پاکستان میں پولیو صورتحال پر غور کیا گیا ،پولیو سے متاثرہ ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ قرار دیا گیا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے سیوریج میں وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں رواں برس پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے ، پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین چیلنج ہیں، پاکستانی حساس ایریاز میں پولیو ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں جبکہ پولیو ویکسین سے محروم بچوں کیلئے پاکستانی انتظامات تسلی بخش ہیں۔ڈبلیو ایچ او اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان پولیو ویکسین سے محروم بچوں کیلئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے ، افغان مہاجرین کی پاکستان منتقلی پولیو کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتی ہے، پاکستانی بے گھر افراد،مہاجرین پولیو کے حوالے سے خطرہ ہیں ، پولیو ویکسین سے محروم افغان بچے پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہیں ، پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی، پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہو گی،عالمی ادارہ صحت تین ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جانچے گا جبکہ پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…