ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی خطرے میں پڑ گئی

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی

پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کے ریٹنگ پوائنٹس 839 سے کم ہو کر809 ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کی تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا رینکنگ میں 35 واں نمبر ہے۔بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب تبریز شمسی، ایڈم زمپا اور عادل راشد موجود ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ شاداب خان بھی دو درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…