جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،گڈز ٹرانسپورٹررز نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی (آن لائن، این این آئی) کراچی سے ملک بھر میں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹررز نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی زیلی تنظیم کار کیریرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کاروں کی ملک بھر میں ترسیل کے دوران ان کے ساتھ

راستے میں گن پوائنٹ پر ہونے والی ڈکیتیوں اور ڈرائیوروں پر تشدد کے خلاف کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں کار کیریئرز کو تحفظ پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہیں جس کے باعث ڈکیتی اور کار کیریئرز کے عملے پر تشدد کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے لئے کاروبار کو جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔علاوہ ازیں ملک بھرکی طرح شہرقائد میں بھی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ کھلے ہوئے پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیاہے۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعرات کوملگ گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیاتھا۔کراچی میں کئی مقامات پر پی ایس او کے پیٹرول پمپ بھی بند نظرآئے۔ذرائع نے بتایاکہ طلب میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا ہے۔ عوام پیٹرول کی تلاش میں رل گئے۔پبلک ٹرانسپورٹرزنے بھی من مانا کرایے وصول کئے ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں تقریبا 9 ہزار 500 پیٹرول پمپس ہیں۔ پی ایس او آئل بزنس کا 70 فیصد ہے۔ پی ایس او کے کم و بیش تمام پمپس کھلے ہیں۔گو کے 1000، شیل، ٹوٹل اور حسکول کے بھی پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی فیول سپلائی بھی جاری ہے۔ پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش برقرار ہے۔ منافع کی شرح بڑھوانے کیلئے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ہڑتال پر قائم ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…