منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی F-16طیارہ مار گرانے کے بھارتی دعوے کوبے نقاب کردیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)امریکی فارن پالیسی میگزین نے بھارتیہ فضائیہ کے پائلٹ گروپ کیپٹن ابھی نندن ورتھمان کی جانب سے فروری 2019 کو فضائی لڑائی کے دوران ایک پاکستانی F-16 لڑاکا طیارے مارگرانے کے دعویٰ کو بے نقاب

کرتے ہوئے امریکی حکام کے حوالے کہاہے کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کو دیے گئے F-16طیاروں کی گنتی کی ہے اور اسے دیئے گئے تمام طیارے موجود ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکہ میںقائم فارن پالیسی میگزین نے ایک رپورٹ میں صورتحال سے براہ راست آگاہی رکھنے والے دو اعلی امریکی دفاعی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہندوستان کا یہ دعویٰ کہ ابھی نندن نے فروری2019 میں ایک پاکستانی F-16 طیارہ مار گرایاتھا درست نہیں ہو سکتاکیونکہ امریکی حکام نے حال ہی میں اسلام آباد کے F-16طیاروں کی گنتی کی اور ان میں سے کوئی بھی لاپتہ نہیںہے ۔واضح رہے کہ پیر کے روز بھارت نے اپنے پائلٹ گروپ کیپٹن ابھی نندن کو پاکستانی F-16طیارہ مار گرانے پر ویر چکرایوارڈ سے نوازا ہے ۔ لڑاکا طیارے کو مار گرانے کے بھارت کے دعوے کو پاکستان اور بعد میں امریکہ دونوں نے مسترد کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…