جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

فائنل میں کیویز کو شکست، کینگروز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح یاب

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی جانب سے 173 کا ہدف آسٹریلیا نے پورا کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا، آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں سے فائنل میچ جیت لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے کیا، ایرون فنچ 5 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 38 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی

مدد سے 53 رنز بنائے اور بولٹ کا شکار بنے۔ مچل مارش اور گلین میکسویل نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرکے آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، مچل مارش نے 77 رنز اور گلین میکسویل نے 28 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف 18.5 اوور میں مکمل کر لیا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 173 رنز کا ٹارگٹ دیا جو آسٹریلیا نے حاصل کر لیا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے کیا، مچل 11 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 76 ہوا تو مارٹن گپٹل 28 کے سکور پر زمپا کی گیند پر سٹوئنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی گری انہوں نے 18 رنز بنائے اور وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 48 گیندوں پر 85 رنز بنائے ان کی اننگ میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے، انہیں بھی ہیزل ووڈ نے آؤٹ کیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 172 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے تین جبکہ

زمپا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔، نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کے ہاتھ میں ہے،یاد رہے کہ بھارت نے 2007،پاکستان نے 2009،انگلینڈ نے 2010،ویسٹ انڈیز 2012 میں پہلا،سری لنکا نے 2014 جبکہ ویسٹ اندیز نے دوسری مرتبہ 2016کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں سے جو بھی جیتا وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی۔20 کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کریگی۔آئی سی سی مینز ٹی۔20 کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر 12 سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…