جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ریفرنڈم روکنے کے بھارتی ہتھکنڈے ناکام ،خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ لندن میں شروع

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ اتوارکو لندن میں شروع ہو گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علیحدہ وطن کی بڑے پیمانے پر حمایت کے لئے سکھ بڑی تعداد میں خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 07 نومبر 2021 کو برطانیہ میں آزاد سکھ

وطن کے لیے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا جبکہ پہلا مرحلہ 31 اکتوبر 2021 کو لندن میں منعقد ہوا جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے بھارتی نژادبرطانوی سکھوں کو خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی لیکن برطانیہ کے علاوہ مستقبل میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب میں بھی سکھ ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا تاکہ سکھوں کے الگ وطن کے لیے حمایت حاصل کی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے سکھ ریفرنڈم کو روکنے کے لیے سخت کوششیں کیں لیکن برطانیہ نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے ڈوزیئر کوبھی مسترد کر دیا تھا جس میں ایونٹ کو سپانسر کرنے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کاایک بین الاقوامی گروپ ”سکھز فار جسٹس” سکھوں کے حق خودارادیت کے لیے مہم کی قیادت کر رہا ہے کیونکہ خالصتان کے نام پر سکھوں کا الگ وطن دنیا بھر کے لاکھوں سکھوں کی آواز ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سکھوں پر ہونے والے ظلم و ستم نے انہیں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے

کی تحریک دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ علیحدہ وطن کا مطالبہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قوانین کے تحت سکھوں کا پیدائشی حق ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔خالصتان کے قیام کے حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ لندن میں سکھ ریفرنڈم کو مودی کے بھارت کی شکست سمجھا جا رہا ہے کیونکہ

اس نے اسے روکنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زورلگایاتھا۔بھارتی فوج کا آپریشن بلیو سٹاربھارت میں سکھوں کی منظم نسل کشی کا باقاعدہ آغاز تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سکھ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد عالمی برادری کو بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم پر اپنی خاموشی توڑدینی ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم سکھوں کے ساتھ امتیازی

سلوک کے خاتمے کی خاطربھارت کے لئے ایک دوٹوک پیغام ہے کیونکہ خالصتان کی تحریک اپنے آپ میں نام نہاد سیکولر بھارت پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یہ تحریک بھارت ا ور دنیا بھر میں سکھوں کواپنے لئے ایک آزاد وطن کی ترغیب دیتی ہے۔امریکہ میں قائم ایک تنظیم” سکھز فار جسٹس”خالصتان کے قیام کے لیے بھارت سے پنجاب کی علیحدگی

کی حمایت کرتی ہے۔تنظیم نے حال ہی میں بھارت کا ایک نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ہریانہ اور ہماچل پردیش کو بھی خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ بھارتی پنجاب کے علاقے میں سکھوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام عظیم سکھ رہنما بھندرانوالہ کا خواب تھا اورجرنیل سنگھ بھندرانوالہ نے 1984 میں بھارتی سامراج کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…